Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کانگریس اور ٹی آر ایس ایک ہی ہیں، مرلی دھر راﺅ

حیدرآباد....بی جے پی کے قومی جنرل سیکریٹری مرلی دھرراﺅنے کہا ہے کہ ٹی آر ایس اور کانگریس ایک خاندان کی طرح ہیں ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ یہ جماعتیں ہندوﺅں اور مسلمانوں کو علیحدہ کرتے ہوئے مذہب پر مبنی سیاست کررہی ہےں۔ سپریم کورٹ نے یہ احکام دیئے ہیں کہ ریزرویشن کا فیصد 50فیصد سے زائد نہیں ہونا چاہئے اور مذہب کی بنیاد پر نہیں ہونا چاہئے تاہم ٹی آر ایس حکومت نے مسلمانوں اور دیگر طبقات کےلئے ریزرویشن میں اضافہ کا وعدہ کیا ہے۔ تلنگانہ کے عوام اسکے مخالف ہیں ۔ بی جے پی مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن کی مخالف ہے جس کی تشہیر ٹی آر ایس اور کانگریس کررہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چندرا بابو سے پاک تلنگانہ اور چندرابابو سے پاک سیاست ہی تلنگانہ میں ہونی چاہئے ۔ بی جے پی کے لیڈر نے مزید کہا کہ تلنگانہ کے عوام کا تنہا مقابلہ کرنے کی سکت نہ رکھنے والی کانگریس پارٹی نے عظیم اتحاد کی تشکیل دی ہے ۔صدر تلگودیشم چندرابابونائیڈو اور عظیم اتحاد پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ کانگریس پارٹی تلنگانہ مخالفین کی جاسوس بن چکی ہے ۔تلگودیشم پارٹی نے تلنگانہ کے ساتھ دھوکہ کیا ہے ۔
 

شیئر: