Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کسی شامی پناہ گزین کو ڈی پورٹ نہیں کرینگے، جرمنی

برلن۔۔۔جرمن وزیر داخلہ نے شامی پناہ گزینوں کی ملک بدری پر پابندی پر عائد عارضی مہلت ختم کرنے کا امکان مسترد کر دیا ۔ ان میں وہ شامی پناہ گزین شامل ہیں جن کی پناہ کی درخواستیں نامنظور ہوئیں یا وہ جرمنی میں جرائم کے مرتکب ہوئے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ یہ فیصلہ ملکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے بعد کیا گیا ہے جس کے مطابق اس جنگ زدہ ملک میں حالات دگر گوں ہیں۔ فی الحال شام کے کسی بھی حصے میں حالات ٹھیک نہیں لہٰذا شامی پناہ گزینوں کو ڈی پورٹ نہیں کیا جا سکتا۔جرمن صوبے باویریا میں سی ایس یو جماعت کے سربراہ کا یہ اقدام سی ڈی یو پارٹی کے لیے میرکل کی جگہ سربراہ کی دوڑ میں شامل جماعت کی ایک رکن آنے گریٹ کرامپ کارنباؤر کے بیان سے متضاد ہے۔

شیئر: