شہزادہ فیصل بن فرحان سے اٹلی کے وزیرخارجہ کا رابطہ، ایرانی حملوں کی مذمت، یکجہتی کا اظہار
علاقائی صورتحال اور اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پیر کو اٹلی کے ہم منصب انتونیو تاجانی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران حالیہ علاقائی صورتحال، سلامتی اور استحکام پر اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اٹلی کے وزیر خارجہ نے کشیدگی میں کمی کی اہمیت پر زور دیا۔ سعودی عرب، خطے کے دیگر ملکوں پر ایرانی حملوں کی مذمت کی اور مملکت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
