Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات اور کویت میں سکیورٹی اہلکاروں کی اموات، سعودی عرب کی تعزیت

بیان میں کویت اور امارات سے سانحے پر یکجہتی کا اظہار کیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے کویت اور متحدہ عرب امارات کی حکومتوں اور عوام سے قومی فرائض کی انجام دہی کے دوران مسلح اور سکیورٹی فورسز کے کئی اہلکاروں کی اموات پر تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت نے بیان میں کویت اور امارات سے سانحے پر یکجہتی کا اظہار، زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش ظاہر کی گئی۔
 بیان میں سعودی عرب نے امارات اور کویت کی جانب سے اٹھائے گئے کسی بھی اقدام میں سپورٹ کا اعادہ کیا گیا۔
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں قومی فرائض کی انجام دہی کے دوران ایک ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں مسلح افواج کے دو اہلکار جان سے گئے۔
جبکہ کویت میں مسلح افواج کے ایک آپریشن کے دوران بحریہ کے دو اہلکار جان سے گئے۔

 

شیئر: