سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان سٹریٹیجک سکیورٹی تعاون کا جائزہ
برطانوی ہم منصب شبانہ محمود کے ساتھ ورچوئل اجلاس میں شرکت کی۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے پیر کو برطانیہ کی ہم منصب شبانہ محمود کے ساتھ ورچوئل اجلاس میں شرکت کی۔
ایس پی اے کے مطابق اجلاس میں سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان سٹرٹیجک شراکت داری اور تاریخی تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔
مختلف شعبوں میں موجود سکیورٹی کو آرڈنیشن اور تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے میں کوششوں اور مشترکہ موقف کی حمایت کی گئی۔
برطانوی وزیر داخلہ نے خطے میں حالیہ واقعات کے حوالے سے مملکت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور مشترکہ سکیورٹی چیلنجوں سے نمنٹے کے لیے مشترکہ عزم پر زور دیا۔
اجلاس میں سعودی وزارت داخلہ کے عہدیدار اور برطانوی حکام بھی موجود تھے۔
