Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرناٹک: ہولناک بس حادثہ میں بچوں سمیت 30 افراد ہلاک

بنگلورو۔۔۔کرناٹک کے ضلع مانڈیا میں ہولناک بس حادثہ پیش آیا جس میں 30 افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک شدگان میں 5 بچے بھی شامل ہیں۔کرناٹک پولیس نے بتایا کہ ایک پرائیویٹ کمپنی کی بس پل پر ڈرائیورکے قبضے سے باہر ہوکر نہر میں جا گری۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور کارروائی کرتے ہوئے  30 مسافروں کی لاشیں اور بس کو نکالنے میں کامیاب ہوگئیں۔حکام نے بتایا کہ ڈرائیور سمیت2 افراد تیر کرنہر سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ ڈرائیوانتہائی تیز رفتاری سے بس چلا رہا تھاجوبے قابو ہوکرنہر میں گرگئی۔بس کا دروازہ نہر کی زمین کی جانب ہونے کی وجہ سے مسافر بس سے نکلنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔وزارت ٹرانسپورٹ کے اعداد وشمار کے مطابق ہندوستان میں ہر سال اوسطاً ایک لاکھ 35ہزار افراد ٹریفک حادثات کا شکار ہوتے ہیں۔ ان حادثات کی وجوہ غیر محفوظ ڈرائیونگ، سڑکوں کی خراب صورتحال اور پرانی وغیر محفوظ گاڑیاں ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -  -اجودھیامیں’’دھرم سبھا شروع‘‘ ،دفعہ 144نافذ

 

شیئر: