Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیشہ میں پاکستان کے موجودہ حالات پر کمیونٹی کی ایک نشست

لوگوں کو بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں ، تعلیم پر اصلاحات کی ضرورت ہے ،  اوورسیز کے مسائل پر توجہ دی جائے ،شرکاء کا اظہار خیال
جی ایس ایوب ۔ بیشہ
     بیشہ کی معروف سماجی شخصیت محمد حنیف ناشاد کی رہائش پر پاکستان کے موجودہ حالات پر ایک نشست ہوئی جس میں معروف  معالج ڈاکٹر سید ابرار ، ڈاکٹر سید اسماعیل ، ڈاکٹرسید شفیق بخاری اور دیگر نے شرکت کی۔ محمد حنیف ناشاد نے کہا کہ پاکستان درست سمت میں جارہا ہے۔ موجودہ حکومت غیر معمولی دلچسپی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ اور عوام خوشحال ہوں۔معاشرے میں بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے، موجودہ حکو مت عوام کومایوس نہیں کریگی۔ ڈاکٹر سید ابرار نے کہا کہ حکومت وقت کو چاہئے کہ غریب عوام کو ریلیف دے کر بنیادی سہولتیں فراہم کریں، تعلیم پر اصلاحات کی ضرورت ہے۔ صحت کے مسائل کو حل کیا جائے۔ لوگوں کو صحت، تعلیم جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا گیا ہے۔ موجودہ حکومت اس امر پر خصوصی توجہ دے۔ ڈاکٹر سید شفیق بخاری نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر بھی توجہ دینی چاہئے ۔ او پی ایف کی کارکردگی کوبہتر بنایا جائے۔ لوگوں کو اس ادارے سے بہت سی شکایات ہیں جن کا ازالہ بہت ضروری ہے۔ ڈاکٹر سید اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں۔ دیار غیر سے پاکستانیوں کیلئے جامع پالیسی بنائی جائے تاکہ وطن واپسی پر انکی مشکلات میں کمی آئے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے جس تبدیلی کا نعرہ لگایا تھا اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔
مزید پڑھیں:- - -  -ریاض :سفارتخانہ پاکستان میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

شیئر: