Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی آر پروڈکشن کیجانب سے ہیلتھ کیئر اینڈ فن فیئر فیملی انٹرٹینمنٹ ایونٹ

  پروگرام میں فری میڈیکل کیمپ کے علاوہ کمیونٹی کی تفریح کیلئے  فوڈ کورٹ، ہینڈی کرافٹس اور دیگر اہم اسٹالز بھی لگائے گئے ،میک اپ آرٹسٹ کا مقابلے بھی ہوا
 

ذکاء اللہ محسن ،ثناء بشیر۔۔ ریاض

    بی آر پروڈکشن کی جانب سے ہیلتھ کیئر اینڈ فن فیئر میگا فیملی انٹرٹینمنٹ ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی فیملیز کے مردو خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ فن فئیر کا افتتاح تصدق گیلانی، وقار نسیم وامق، ریاض راٹھور، سلیم احمد ،ڈاکٹر سعید وینس کے ہمراہ آر بی پروڈکشن کی پریزیڈنٹ باذغہ روحیل نے کیا۔ اس موقع پر ایک تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں بازغہ روحیل کا کہنا تھا کہ پردیس میں بہت کم ایسے مواقعے ملتے ہیں کہ کمیونٹی ایک ساتھ ملکر بیٹھیں۔ میری کوشش ہے کہ اس پروگرام کی وساطت سے لوگوں کو فری میڈیکل کی سہولت فراہم کرنے کے علاوہ دیگر اہم تفریحی سہولیات بھی فراہم کی جائیں تاکہ فیملیز کو ایک ایسا ماحول ملے کہ انہیں پردیس میں دیس کا ماحول میسر آسکے۔ تصدق گیلانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آربی پروڈکشن کی کاوش ہر لحاظ سے قابل تعریف ہے ۔ میڈیکل کیمپ کے ذریعے خدمت خلق کے عنصر کو بھی اجاگر کیا ۔ ریاض راٹھور نے کہا کہ بی آر پروڈکشن نے جس طرح دیار غیر میں پاکستانی ثقافت کو اجاگر کیا ہے اُس سے صحرا میں پاکستانی ثقافت کے پھول کھل اٹھے ۔ اس طرح کے تفریحی ایونٹ ہوتے رہنے چاہئیں۔سلیم احمد کا کہنا تھا کہ انہیں بڑی خوشی ہو رہی ہے کہ آر بی پروڈکشن نے اتنا اچھا پروگر ترتیب دیا ہے۔ وقار نسیم وامق کا کہنا تھا کہ باذغہ روحیل کمیونٹی کی باہمت اور پروقار خاتون ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ اچھے اور معیاری پروگرامز کروائے ہیں۔آر بی پروڈکشن کی جانب سے ایونٹ میں فوڈ کورٹ، ہینڈی کرافٹس اور دیگر اہم اسٹالز بھی لگائے گئے تھے جن پر خواتین کے ساتھ ساتھ مردوں نے بھی خوب دلچسپی دکھائی۔ ایونٹ کی خاص بات برائیڈل شو تھا جس میں معروف میک اپ آرٹسٹ سامعہ عمران نے7 مختلف ممالک کی لڑکیوں کو میک اپ اور روایتی ڈریسز کے ذریعے دلہنوں کے روپ دیا ۔برائیڈل شو میں ہند، نیپال، ملائیشیا، پاکستان اور دیگر ممالک کی خواتین نے شرکت کی۔ اس موقع پرریاض کی مشہور میک اپ آرٹسٹ مہوش منصور نے برائیڈلز کو پہلے دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والی خواتین کو سرٹیفکیٹ دئیے ۔اس کے علاوہ سیٹ ڈیزائن اور دیگر مقامات کو انعم عمیر نے سجایا اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ اس کے علاوہ بی آر پروڈکشن کی جانب سے کوآرڈِنیٹرز فوزیہ فرید خان اور وسیم خان نے بھی فیملی فن ایونٹ میں اہم امور سرانجام دئیے ۔میڈیکل ٹیم میں ڈاکٹر اریج، ڈاکٹر شمائلہ اور دیگر نے بھی ایونٹ میں شریک شرکاء کو طبی مشوروں سے مستفید کیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -ریاض :پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے زیر اہتمام جلسہ سیرت النبی

شیئر: