Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سامسنگ نے ملازمین کی موت پر معافی مانگ لی‎

سام سنگ الیکٹرونکس کی جانب سے بیماریوں میں مبتلا ہو کر مرنے والے ملازمین کی موت پر معافی مانگ لی گئی ہے۔کمپنی نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ سیمی کنڈکٹر اور ایل سی ڈی فیکٹریز میں صحت کو لاحق خطرات کے حوالے سے کمپنی منصوبہ بندی کرنے میں ناکام رہی ۔ کمپنی کے خلاف مہم چلانے والے افراد کا کہنا تھا کہ سامسنگ سیمی کنڈکٹر اور ڈسپلے فیکٹری میں کام کرنے والے 240 افراد مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوئے تھے جن میں سے 80 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔متاثرہ افراد میں 16 اقسام کے کینسر ، غیرمعمولی بیماریاں اور ملازمین کے بچوں میں ہونے والی پیدائشی بیماریاں شامل تھیں۔ کمپنی کے شریک صدر کم کی نیم نے کہا ہم تمام ملازمین اور ان کے اہل خانہ سے معافی مانگتے ہیں جنہیں بیماری کا سامنا کرنا پڑا۔ واضح رہے کہ سام سنگ نے مصنوعات کی تیاری میں استعمال ہونے والے مخصوص کیمیکل کے بارے میں بتانے سے انکار کر دیا تھا جو ان بیماریوں کا سبب بن رہا ہے۔
 

شیئر: