Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران پر نئی امریکی پابندیوں کا عندیہ

واشنگٹن ۔۔۔امریکہ نے ایران پر نئی پابندیوں کا عندیہ دیا ہے۔مئی 2018 میں صدر ٹرمپ نے بین الاقوامی جوہری معاہدے سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے نئے اور مزید سخت معاہدے کے حصول تک دوبارہ پابندیاں لاگو کرنے کا فیصلہ کیا۔امریکہ نے اب ایران پر حالیہ نئی پابندیوں کو 2مراحل میں منقسم کیا۔ تیل کے خرید و فروخت پر پابندی کے لیے پہلی ڈیڈ لائن رواں سال 6 اگست دی تھی۔ پابندیوں کے دوسرے مرحلے کے لیے 90 دن بعد 4 نومبر ڈیڈ لائن دی تھی۔ 6 اگست کے دن سے عائد ہونے والی پابندیوں سے ڈالر کی خریداری، سونے اور دیگر دھاتوں کی تجارت کے علاوہ فضائی اور کاروں کی صنعت نہ صرف شدید متاثر ہوئی بلکہ پورا ایران اقتصادی بحران کے باعث تاریکی میں ڈوب گیا جس کے بعد یکے بعد دیگرے مظاہرے شروع ہوئے جس نے ایران کے دارالحکومت کے ساتھ تمام صوبوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

شیئر: