جنیوا ۔۔۔ سوئٹزر لینڈ میں ایک اپارٹمنٹ میں آتشزدگی سے بچوں سمیت 6 افراد ہلاک جبکہ 20 سے زائد زخمی ہو گئے ۔مقامی حکا م نے بتایا کہ شمال مشرقی شہر سولوتھوم میں واقع ایک رہائشی اپارٹمنٹ کی نچلی منزل میں آتشزدگی کے باعث بچوں سمیت6 افراد ہلاک جبکہ20 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال میں داخل کر دیا گیا ۔حادثے کی وجوہ جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔