Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا کا سب سے رومانوی اور خوبصورت جزیرہ، قیمت 40لاکھ 30ہزار ڈالر

    اونٹاریو، کینیڈا- - - - -برسوں قبل کینیڈا کے اس علاقے میں ایک پہاڑی سمندرسے نمودار ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے اسکا رقبہ ڈیڑھ ایکڑ تک پھیل گیا۔ اب  اس پہاڑی کے نام سے منسوب جزیرے کو  فروخت کیا جارہا ہے اور نیلام گھر والوں کا کہناہے کہ اسکی قیمت 14لاکھ 30ہزار ڈالر مقرر ہوئی ہے۔ دل کی شکل کا یہ جزیرہ  دوسری خاص عصری خصوصیات نہ رکھنے کے باوجود  ایسا ہے کہ متمول افراد ہی اسکی خریداری کرسکتے ہیں۔ اس پہاڑی جزیرے کے چاروں جانب  چمکتا ہوا نیلا پانی پھیلا ہوا ہے۔ پائن کے درخت لگے ہوئے ہیں۔ یہاں ایک کاٹیج بھی بنا ہوا ہے جو اصل عمارت سے کچھ فاصلے پر ہے جبکہ اس پر بنی عمارت میں 3بیڈ روم ہیں۔
مزید پڑھیں:- - -  - -شکر سے کینسر کا علاج دریافت

شیئر: