Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترکی میں پیاز کا بحران، قیمتوں میں اضافہ

انقرہ۔۔۔ترکی میں پیاز کا بحران شدت اختیار کر گیا جس کے باعث پیاز کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہو گیا۔ لوگ سوشل میڈیا پر پیاز کی قیمت میں کئی گنا اضافے پرلطیفے شیئر کرنے لگے۔ پیاز کے بحران سے ترک صدر رجب طیب اردگان نے ملک میں ذخیرہ کی گئی پیاز کو تلاش کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔ماہرین کے مطابق جہاں پیاز ذخیرہ کی گئی وہاںچھاپے مارنا مسئلے کا طویل المدتی حل نہیں۔ انسپکٹرز نے معاملے کی چھان بین شروع کر دی ۔انقرہ میں ذخیرہ کی گئی 50 ہزار ٹن پیاز برآمد ہوئی ۔حزب مخالف جماعت کے ایک رہنما نے مذاق میں تبصرہ کیا کہ پیاز کو رونے نہ دیں۔گڈ پارٹی کی رہنما نے کہا کہ اردگان نے پیاز کو دہشت گرد تنظیم قرار دیدیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرایک صارف نے کارٹون کے ساتھ ٹوئٹ کی’’ زبردست ایک پیاز، میں قسم سے اس کو کھا رہا ہوں اور بیچ نہیں رہا‘‘۔ایک اور ٹوئٹ میں کہا گیا’’ میرے پاس پیاز کی ایک بوری ہے اور مجھے ڈر لگ رہا ہے کہ وہ میرے گھر پر چھاپہ مارنے آ رہے ہیں‘‘۔ 
 

شیئر: