Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیش کے 508رنز، ویسٹ انڈیز اسپنرز کے قابو میں

ڈھاکا:بنگلہ دیشی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں اچھی بیٹنگ کے بعد شاندار بولنگ کے ذریعے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے اور سیریز میں0-1کے خسارے سے دوچار مہمان ٹیم سخت مشکلات سے دوچار ہو چکی ہے ۔ محمود اللہ کی سنچری، کپتان شکیب الحسن کے80رنز اور لٹن داس کی نصف سنچری کی بدولت بنگلہ دیشی ٹیم میچ کے دوسرے دن پہلی اننگز میں508رنز بنا کر آوٹ ہوئی لیکن جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم75رنز پر5وکٹوں سے محروم ہو چکی ہے ۔دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو شیمرون ہیٹمائر 32 اورشین ڈاورچ17رنز پر کھیل رہے تھے جبکہ ابھی اسکور برابر کرنے کیلئے مزید433رنز کی ضرورت ہے اور فالو آن کا یقینی خطرہ بھی سر پر منڈلا رہا ہے ۔مہدی حسن میراز نے3اور کپتان شکیب الحسن نے2وکٹیں لیتے ہوئے ویسٹ انڈین بیٹنگ لائن کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا۔ بنگلہ دیش نے پہلی اننگز 259رنز 5کھلاڑی آوٹ پر دوبارہ شروع کی تھی۔شکیب الحسن تو سنچری تک نہیں پہنچ سکے تاہم ان کے نائب محمود اللہ کامیاب رہے ۔ شکیب کو80کے انفرادی اسکور پر کیمرروچ نے آوٹ کردیا ۔ محمود اللہ نے تیسری ٹیسٹ سنچری مکمل کررتے ہوئے 136رنز کی اننگز کھیلی جس میں10چوکے شامل تھے۔ان کے بعد لٹن داس نے بھی اسکور میں خاطر خواہ اضافہ کیا اورصرف62گیندوں پر ایک چھکے اور 8چوکوں کی مدد سے 54رنز بنانے میں کامیاب رہے ۔تیج الاسلام26رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔میزبان ٹیم 508رنز پر آوٹ ہوئی تو ابھی 24اوورز کا کھیل باقی تھا جس میں بنگلہ دیشی اسپنرز ویسٹ انڈین بیٹسمینوں کو قابو کرنے میں کامیاب رہے اور کھیل کے خاتمے تک5وکٹیں گرادیں۔پہلی وکٹ صفر پر گری اور29رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی ۔ یوں محسوس ہو رہا تھا کہ بقیہ 12اوورز میں ویسٹ انڈیز کے باقی بیٹسمین بھی آوٹ ہو جائیں گے لیکن شمرون ہیٹمائر اور وکٹ کیپر ڈاﺅرچ رکاوٹ بن گئے اور دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک اسکور کو 75رنز تک پہنچاتے ہوئے ڈٹے رہے ۔کپتان شکیب الحسن نے15رنز دے کر 2جبکہ مہدی حسن نے30رنز کے عوض3کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔آج مہمان ٹیم ایک مرتبہ پھر بنگلہ دیش کے اسپن چیلنج سے نبرد آزما ہوتے ہوئے سیریز بچانے کی کوشش کرے گی۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: