Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی 10 لیگ: پختونز، ناردرن واریئرز فائنل میں

شارجہ:شاہد آفریدی کی شاندار کارکردگی کے باعث پختونز نے ٹی 10لیگ کے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا ۔ ناردرن واریئرز نے میراٹھا عربینز کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔شارجہ میں ٹی 10 لیگ کے فائنل کیلئے کوالیفائر فائنل میچ پختونز اور ناردرن واریئرز کے درمیان ہوا جہاں ناردرن واریئرز نے ٹاس جیت کر پختونز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پختونز کی جانب سے آندرے فلیچر اور کیمرون ڈیل پورٹ نے مایوس کن آغاز کیا تاہم کپتان شاہد آفریدی نے بہترین اننگز سے ٹیم کی جیت کی بنیاد رکھی۔فلیچر 5 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، شفیق اللہ نے 10 گیندوں پر 22 رنز بنا کر ٹیم کو سہارا دیا تاہم کولن انگرزم 11 رنز بنا سکے۔شفیق اللہ کے بعد آخری آوٹ ہونے والے بلے باز لیام ڈاوسن تھے جنہوں نے 2 چھکوں کی مدد سے 15 رنز بنائے۔کپتان شاہد آفریدی نے مشکل وقت میں جارحانہ بیٹنگ سے ٹیم کو جیت کی راہ پر گامزن کردیا اور 17 گیندوں پر 3 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے 59 رنز بنائے اور آوٹ نہیں ہوئے۔ناردرن کے ولجوئین نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ہف کے تعاقب میں ناردرن واریئرز نے ویسٹ انڈیز کے ریون رسل کی جارحانہ بلے بازی کی مدد سے اچھی کارکردگی دکھائی لیکن کامیابی حاصل نہ کرسکی۔لینڈل سمنز کے 24 رنز کے علاوہ کوئی بلے باز پاول کا ساتھ نہ دے سکے اورڈبل فیگر میں نہ جا سکا۔رومن پاول نے 35 گیندوں پر 4 چوکوں اور 9 چھکوں کی مدد سے 80 رنز بنائے لیکن میچ جتوانے میں ناکام رہے۔ ناردرن واریئرز نے مقررہ 10 اوورز میں 4 وکٹوں پر 122 رنز بنائے اور میچ میں 13 رنز سے شکست ہوئی۔شاہد آفریدی کو اچھی کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ دوسرے میچ میں ناردرن واریئرز نے میراٹھا عربینز کو 10 وکٹوں سے شکست دے فائنل میں جگہ بنالی۔ناردرن واریئرز نے ٹاس جیت کر میراٹھا عربینز کو بیٹنگ کی دعوت دی اور بہترین بولنگ سے فیصلہ درست ثابت کردیا۔عربینز نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 72 رنز بنائے۔ڈوون براوو صرف 13 رنز بنا کر نمایاں رہے کامران اکمل، زمبابوے کے برینڈن ٹیلر، الیکس ہیلز اور نجیب اللہ زدران سمیت دیگر بڑے بلے باز ڈبل فگر میں نہ آسکے ۔ولجوئین نے 3 وکٹیں حاصل کیں، وہاب ریاض اور آندرے رسل نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ناردرن واریئرز نے لینڈل سیمنز اور پوران کی شاندار بلے بازی کی بدولت مطلوبہ ہدف صرف 5 اوورز میں حاصل کرلیا اور10 وکٹوں سے جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا جہاں ان کا مقابلہ ایک مرتبہ پھر پختونز سے ہوگا۔سمنز 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 31 اور پوران نے 5 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 43 رنز بنائے۔ولجوئین کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ٹی 10لیگ میں تیسری پوزیشن کیلئے بنگال ٹائیگرز اورمیراٹھا عربینزبالمقابل ہوںگی۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں
    

شیئر: