Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق امریکی صدر بش سینیئر کی آخری رسومات

  واشنگٹن..امر یکہ کے سابق صدر جارج بش سینیئر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ واشنگٹن کے چرچ میں ادا کر دی گئیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ، ان کی اہلیہ میلینیا ٹرمپ، امریکہ کے دیگر سابق صدور اور عالمی شخصیات نے شرکت کی۔ آخری رسومات واشنگٹن ڈی سی کے نیشنل کیتھڈرل میں ہوئیں ۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں سابق امریکی صدر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے کچھ دیر کی خاموشی اختیار کی گئی۔جارج ایچ ڈبلیو بش سینئر امر یکہ کے 41 ویںصدر تھے وہ جنوری1989سے جنوری 1993تک امر یکی صدر رہے ۔اپنی دوسری مدت کے الیکشن میں انھیں صدر بل کلنٹن کے مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ 2000 میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں ان کے صاحبزادے جارج بش نے بل ڈیموکریٹ امیدوار البرٹ الگور کو شکست دیکر اپنے والد کی شکست کا بدلہ لیا تھا۔
 

شیئر: