Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوگی کو سیاحت کے فروغ کیلئے تجاویز پیش

لکھنؤ۔۔۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی صدارت میں لکھنؤ کے لوک بھون میں ہوئی کابینہ میٹنگ میں آگرہ، متھرا، وارانسی اور الہ آباد میں سیاحت کی ترقی اور فضائی سروس آپریشن کے لئے زمین مختص سمیت کل 16 تجاویز کی منظوری دے دی گئی۔ جن تجاویز  کومنظوری دی گئی ان میں ریاست میں سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے نام پر میڈیکل یونیورسٹی بنانے کو ہری جھنڈی دی گئی ہے۔ اٹل بہاری واجپئی ریاستی میڈیکل یونیورسٹی قائم کی جائے گی۔ یوپی میں تمام میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کاالحاق ریاستی میڈیکل یونیورسٹی سے کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی مرکزی ریشم بورڈ کے ذریعہ سیری کلچرا سٹیشن لکھنؤ میں بنے گا۔ اس کے لئے سروجنی نگر میں 2.012 ہیکٹر زمین دی جائے گی۔ 76.456 لاکھ زمین کی قیمت ہے۔
 

شیئر: