Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی، 4 ہلاک

لکھنؤ۔۔۔  مئو میں تیز رفتار کار کے درخت سے ٹکرا جانے کی وجہ سے 2اسٹوڈنٹ لیڈر سمیت چار لڑکوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ یہ اندوہناک حادثہ تھانہ ہلدھر پور حلقہ کے پہاسا بازار کے پاس دیر رات ہوا۔ صبح ہوتے ہی چار نواجونوں کی موت کی خبر سن کر پورا ضلع لرز گیا۔ ضلع اسپتال میں لوگوں کی بھاری بھیڑ امڈ پڑی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے چاروں لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ ڈی سی ایس کے پی جی کالج کے چھاتر نیتا روی کانت، مریادہ پروشوتم پی جی کالج کے بھڑسوری کے اودے یادو عرف سادھو، ابھی نیندر یادو اور ستیہ گوپال سنگھ ایک کار میں سوار ہوکر پیر کی دیر شام کہیں دعوت کھانے گئے تھے۔ وہاں کافی دیر رات ہوجانے کے سبب سبھی لوگ گھر پر سونے کیلئے آرہے تھے۔ ایک بریکر پر بے قابو ہوکر تیز رفتار کے چلتے کنارے ایک درخت سے ٹکرا گئی۔ جس میں چاروں لوگوں کی اندوہناک موت ہوگئی۔ ان میں سے ایک کی موبائل سے سبھی کی تصویر ملی ہے اندیشہ ہے کہ سلفی لینے کے دورا  ہی حادثے میں چاروں کی ایک ساتھ موت ہوگئی۔
 

شیئر: