ٹورنٹو... ٹورنٹو کی یورنیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ ثابت ہوا ہے کہ میپل کے درختوں سے خارج ہونے والے اجزا کو خالص حالت میں لے کر سیرپ بنایاجائے اور پھر اسے اپنی روز مرہ کی غذا میں شامل کیاجائے تو انسان کو بھولنے سمیت دماغ کے متعدد امراض سے نجات مل سکتی ہے۔میپل سیرپ سے دماغ میں موجود پروٹین طاقت ور ہوتا ہے جو انسان کو سوچنے سمجھنے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔اگر یہ پروٹین طاقت حاصل کرتا رہے گا تو انسانی دماغ مختلف بیماریوںسے بھی محفوظ رہے گا جبکہ ساتھ بھولنے کی بیماری سے بھی نجات مل جائے گی۔ماہرین نے تحقیق کےلئے کینیڈا کے میپل کے درختوں کو منتخب کیا ۔واضح رہے کہ کینیڈا میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ میپل کے درخت پائے جاتے ہیں۔میپل کے دنیا بھر میںاقسام کے درخت پائے جاتے ہیں جن میں انگور،امرود سمیت دیگر پھل دینے والے درخت شامل ہیں۔








