فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوران یوٹیوبر اور سٹریمر آئی شو سپیڈ سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا ایک دعویٰ حقیقت کے برعکس نکلا ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں ایک خاتون کو آئی شو سپیڈ کو لیونل میسی کی جرسی پیش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس کے بعد متعدد صارفین نے دعویٰ کیا کہ یہ خاتون ارجنٹائن کے سٹار فٹبالر لیونل میسی کی اہلیہ انتونیلا روکوٹو تھیں۔
یہ ویڈیو ارجنٹائن اور آسٹریا کے درمیان ورلڈ کپ میچ کے دوران ریکارڈ کی گئی تھی، جس میں آئی شو سپیڈ نے اپنے مخصوص پرجوش انداز میں ردعمل دیا۔ ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی اور اس کے ساتھ یہ دعویٰ بھی وائرل ہو گیا کہ میسی کی اہلیہ نے خود سپیڈ کو جرسی دینے کی کوشش کی۔
مزید پڑھیں
تاہم انڈین اخبار فری پریس جرنل کی فیکٹ چیک رپورٹ کے مطابق اس دعوے کی تائید کے لیے کوئی ثبوت موجود نہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون انتونیلا روکوٹو نہیں ہیں اور نہ ہی ایسا کوئی ثبوت سامنے آیا ہے جو ان کی شناخت کو میسی کی اہلیہ سے جوڑتا ہو۔
This is crazy, Messi wife giving Speed a Messi jersey.
We all know he picked that jersey up after the cameras stopped…. pic.twitter.com/rXF7faZfh1
— Tommo (@Only1tommo) June 22, 2026











