Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کابینہ: علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال کا جائزہ، سلامتی و استحکام کے لیے سپورٹ کا اعادہ

کابینہ کا اجلاس شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت جدہ میں ہوا ہے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی کابینہ نے منگل کو ہونے والے اجلاس میں حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔
اجلاس میں خطے اور دنیا بھر میں سلامتی، استحکام اور انسانی ہمدردی کی کوششوں کی سپورٹ کے لیے مملکت کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کابینہ کا اجلاس جدہ میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت ہوا جس میں ایجنڈے میں شامل امور کا جائزہ لیا گیا اور فیصلے صادر کیے گئے۔
کابینہ کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ اور پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ حالیہ ٹیلی فونک رابطوں جبکہ چیچن صدر رمضان قادروف کی جانب سے موصول ہونے والے مکتوب سے آگاہ کیا گیا۔
اجلاس نے امریکہ کے ساتھ تعلیم و تربیت کے شعبے میں مفاہمتی یادداشت، پاکستان کے ساتھ ایئر ٹرانسپورٹ سروسز کے ایک معاہدے کی منظوری دی۔
وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے بتایا کابینہ نے تمام شعبوں میں وژن 2030 کی سٹرٹیجی اور پروگرام کی مسلسل کامیابیوں کا بھی جائِزہ لیا۔
 سائبر سکیورٹی انڈیکس 2026 میں مسلسل تیسرے سال پہلی پوزیشن برقرار رکھنے کو سراہا۔ صحت کے شعبے میں تبدیلی کے پروگرام کی کامیابی کی بھی ستائش کی۔
اجلاس نے قومی صنعتی ترقی اور لاجسٹکس پروگرام کی اعلی کارکردگی کا جائزہ لیا، نان آئل اقتصادی ترقی کے فروغ میں اس کے اہم کردار پر زور دیا۔

 

شیئر: