Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومت کیخلاف عدم اعتماد لانے کی تجویز

  اسلام آباد ...پیپلز پارٹی نے سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کی صورت میں حکمت عملی طے کرلی۔ حکومت کو ٹف ٹا ئم دینے کےلئے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ذرائع کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس بدھ کو ہوا ۔ آصف زرداری کی ممکنہ گرفتاری کے بعد کی حکمت عملی طے کی گئی ۔اجلاس میں شریک رہنماوں نے حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کی تجویز بھی دے دی دیگر جماعتوں سے بھی مشاورت کی جائے۔ ذرائع کا نے بتایا کہ حکومت کے خلاف تحریک لانے کا معاملہ سی ای سی کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرنے کا امکان ہے ۔آصف زرداری کی گرفتاری کی صورت میں بینظیر بھٹو کی بہن کو میدان میں اتارنے کی بھی تجویز دی گئی ۔ 

شیئر: