Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین سے لانچنگ، پاکستان کا جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں روانہ

پاکستان کا جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں روانہ کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کی سپیس ایجنسی سپارکو کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیٹلائٹ کی لانچنگ جمعرات کی صبح چین سے کی گئی۔
بیان کے مطابق ’سپارکو نے پاکستان کے خلائی سفر میں ایک اور کامیابی کا اضافہ کیا ہے اور نیا سیٹلائٹ لانچ قومی خلائی اہداف کو مزید مضبوط بناتا ہے۔‘
سپارکو نے کہا ہے کہ سیٹلائٹ شہری منصوبہ بندی، آفات سے نمٹنے اور زراعت میں معاونت فراہم کرے گا۔ ’نیا سیٹلائٹ سی پیک، ماحولیات اور موسمیاتی نگرانی کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔‘
بیان کے مطابق سیٹلائٹ انفراسٹرکچر کی نقشہ سازی اور قدرتی خطرات کی شناخت میں مدد دے گا۔
سپارکو کے ڈائریکٹر کے مطابق مجموعی طور پر پاکستان کے چار ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ اس وقت مدار میں ہیں۔ سیٹلائٹ کا فراہم کردہ ڈیٹا کئی شعبوں میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
’سپارکو کا نیا سیٹلائٹ زمین پر نظر رکھنے کی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا۔‘
بیان میں کہا گیا ہے کہ سپارکو اور چین کے درمیان تعاون سے کامیاب خلائی مشن مکمل ہوا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے انجینئرز اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی ہے۔
سپارکو کے چیئرمین نے کہا ہے کہ سیٹلائٹ لانچ پائیدار ترقی کی جانب ایک قدم ہے۔ 
پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے رواں سال جنوری میں بھی مقامی طور پر تیار کردہ پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ خلا میں روانہ کیا تھا۔
سیٹلائٹ کو چین کے جی چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں بھیجا گیا تھا۔

شیئر: