Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے ڈیبٹ کارڈ حاصل کرلئے جائیں

وارانسی۔۔۔ کھاتہ داروں کی جمع پونجی زیادہ سے زیادہ محفوظ رہے، اس کیلئے یکم جنوری سے ای ایم وی چپ اور پن پر مبنی ڈیبٹ کارڈ سے ہی اے ٹی ایم سے روپے نکلیں گے۔ کاشی گومتی مشترکہ گرامین بینک کے سینیئر افسر پریہ رنجن شریواستو نے بتایا کہ جن کے پاس میگا اسٹرپ والے اے ٹی ایم کارڈ ہیں اسے 31 دسمبر تک بدلوا لیں۔ ہم 2 ماہ سے ان لوگوں کونیا کارڈ بھی بھیج رہے ہیں جنہوں نے برانچ میں آکر اس کیلئے درخواست کی تھی۔ کارڈ مفت میں بدلا جاتا ہے۔ کھاتہ داروں کو یہ بھی سہولت ہے اگر اسے کارڈ کی ضرورت ہے تو وہ اپنے اصل برانچ میں جاکر بغیر نام والا نیا کارڈ بھی لے سکتا ہے۔ کئی لوگوں کے خط و کتابت کے پتے بھی بدل گئے ہیں اس سے بھی کئی لوگوں کو نیا کارڈ نہیں مل رہا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ کھاتہ دار کے پاس ج لد سے جلد نیا کارڈ پہنچ جائے۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی کارپوریٹ لائحہ عمل اور نئے کاروبار کی نائب منیجنگ ڈائرکٹر منجو اگروال پہلے ہی کہہ چکی ہیں کہ ای ایم وی کارڈ کی بناء پر لین دین کو زیادہ محفوظ بنایا جاسکے گا اور اس سے آنے والے وقت میں ملک میںادائیگی کا الیکٹری فکیشن کرنے میں مدد ملے گی۔

شیئر: