Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عادل الجبیر کو وزیر خارجہ کے منصب سے کیوں سبکدوش کیا گیا؟

جدہ ۔۔۔ عادل الجبیر کو 4برس تک وزیر خارجہ کے منصب پر سرفراز رہنے کے بعد کیوں سبکدوش کردیا گیا؟ یہ سوال ہر کس و ناکس کے ذہن میں آرہا ہے ۔ انہیں 29اپریل 2015ءکو وزیر خارجہ مقرر کیا گیا تھا۔ انہوں نے اس دوران مختلف سطحوں پر کئی سیاسی کامیابیاں حاصل کیں۔ الجبیر نے امریکہ میں سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دی تھیں۔ جس سے انکی سفارتی صلاحیت بہتر ہوئی تھیں۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ عادل الجبیر کو وزارت خارجہ کی تشکیل نو کے مشن کے تحت وزیر خارجہ کے منصب سے ہٹایا گیا ہے۔ انکی جگہ ابراہیم العساف کو وزیر خارجہ متعین کیا گیا ہے جو سرکاری امور کی انجام دہی میں سب سے پرانے وزیر مانے جاتے ہیں۔ انہوں نے 22 برس تک وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالے رکھا۔ انکے پاس انتظامی تجربات غیر معمولی ہیں۔ عادل الجبیر آئندہ ایام میں سعودی سفارتکاروں کی تربیت کا فریضہ انجام دیں گے۔ اس کی بدولت سفارتکارو ں کی کارکردگی بہتر ہوگی۔ وزیر خارجہ کے منصب سے سبکدوش ہونے کے باعث وہ آزادانہ طریقے سے اسفار بھی کرسکیں گے اور سفارتکاروں کی تربیت بہتر شکل میں انجام دے سکیں گے۔

شیئر: