ریاض پبلک ٹرانسپورٹ نے ریاض میٹرو اور سٹی بسوں کےلیے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔
ریاض میٹرو کے تمام روٹس پر سروس سنیچر سے جمعرات صبح چھ سے رات بارہ بجے تک جبکہ جمعہ کو صبح آٹھ سے رات بارہ بجے تک ہوں گے۔
مزید پڑھیں
-
عید الفطر کی تعطیلات کے بعد ریاض میٹرو کے اوقاتِ کار میں تبدیلیNode ID: 887946
-
ریاض میٹرو کی اورنج لائن پر مزید تین سٹیشن سنیچر سے آپریشنلNode ID: 889454
ریاض بس سروس کے حوالے سے پبلک ٹرنسپررٹ اتھارٹی کا کہنا تھا پبلک بسیں روزانہ صبح پانچ سے رات بارہ بجے تک چلیں گی۔
ایکس اکاونٹ پر پوسٹ میں مسافروں سے کہا گیا کہ وہ سفر کی منصوبہ بندی کے لیے میٹرو اور بس سروس کے شیڈول سے اپ ڈیٹ رہیں۔
یاد رہے ریاض میٹرو کے 6 روٹس ہیں، بلیو لائن جس کی لمبائی 25.3 کلو میٹر ہے۔ اورنج لائن 40.7 کلو میٹر طویل ہے۔ یلو لائن کی لمبائی 29.5 کلو میٹر ہے۔ گرین لائن کی طوالت 12.9 کلو میٹر ہے جبکہ پرپل لائن 29.7 کلو میٹر طویل ہے۔
یکم دسمبر 2024 کو ریاض میٹرو کے آغاز سے اب تک 18 ملین مسافر ریاض میٹرو استعمال کر چکے ہیں۔