Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2019ءمیں 2بار چاند اور 3بار سورج گرہن ہوگا

ریاض۔۔۔ 2019ءکے دوران 2بار چاند گرہن اور 3بار سورج گرہن ہوگا۔ماہرین فلکیات نے آئندہ سال دنیا بھر میں عموماً اور سعودی عرب میں خصوصاً پیش آنے والے اجرام فلکی کے تغیرات کی نشاندہی کردی ہے۔ ماہر فکیات ملھم بن محمد الہندی نے بتایا کہ فلکیاتی حساب کے حوالے سے آئندہ سال 2بار چاند گرہن ہوگا۔ ایک مرتبہ مکمل اور دوسری مرتبہ جزوی طور پر چاند گرہن کا واقعہ رونما ہوگا۔ سورج گرہن 3بار ہوگا۔ ایک بار جزوی طور پر ، ایک بار مکمل اورآخری بار حلقے کی شکل میں دیکھا جاسکے گا۔ ہندی کا کہنا ہے کہ پہلا سورج گرہن جو جزوی ہوگا 6جنوری 2019ءکو ہوگا۔ مملکت میں نظر نہیں آئیگا۔ کسی بھی عرب ملک میں اسے نہ دیکھا جاسکے گا۔ اسے مشرقی روس ، جاپان ، جنوبی و شمالی کوریا اور مشرقی چین کے بعض علاقوں میں نظر آئیگا۔ اسکے بعد مکمل چاند گرہن 21جنوری کو ہوگا۔ اسکی شروعات صبح 6بجکر33منٹ پر ہوگی ۔ 9 بجکر 50منٹ تک سلسلہ جاری رہیگا۔ مملکت کے باشندے چاند گرہن کی شروعا ت کا مشاہدہ کرسکیںگے۔
 
 

شیئر: