Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منامہ ایشین گیم میں سعودی عرب کے تمغوں کی تعداد 18 ہوگئی

’سعودی کھلاڑیوں نے 18 حاصل کئے ہیں جن میں 3 سونے، 4 چاندی اور 11 کانسی تمغے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
بحرین کے دارالحکومت منامہ میں جاری تیسری ایشیائی یوتھ گیمز میں سعودی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے تین کانسی کی تمغے حاصل کئے ہیں۔
اب سعودی عرب کے مجموعی تمغوں کی تعداد 18 ہوگئی ہے، جن میں 3 سونے، 4 چاندی اور 11 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی سائیکلنگ ٹیم کے کھلاڑی طہ الخلیفہ نے 99.06 کلومیٹر کے انفرادی روڈ ریس میں کانسی کا تمغہ جیتا ہے جس میں 69 سائیکلسٹ شریک تھے۔
انہوں نے دو گھنٹے 24 منٹ اور 4 سیکنڈ میں فاصلہ طے کیا جبکہ سونے کا تمغہ ہانگ کانگ کے لی وان شون نے اور چاندی کا تمغہ تھائی لینڈ کے ہومکا جوران نے 2:23:54 کے وقت کے ساتھ حاصل کیا ہے۔
جوجیتسو کے مقابلوں میں سعودی کھلاڑی آدم فیرنانی نے دوسرا کانسی کا تمغہ جیتا، فلیپائن کے بابانتو زیوس کو 85 کلوگرام وزن کے زمرے میں تیسرے مقام کے لیے ہونے والے میچ میں شکست دے کر۔
فیرنانی نے اس سے قبل کازاخستانی کھلاڑی کو راؤنڈ آف 16 میں اور کویتی عبدالعزیز البریکی کو کوارٹر فائنل میں 12-0 کے اسکور سے شکست دی تھی جبکہ وہ سیمی فائنل میں جنوبی کوریا کے کیونہو پارک سے ہار گئے تھے۔
تیسرا کانسی کا تمغہ جودو کے سعودی کھلاڑی محمد عسيری نے 55 کلوگرام کے زمرے میں حاصل کیا جو کہ سعودی جودو کی تاریخ میں ایشیائی گیمز کی کسی بھی قسم میں پہلا تمغہ ہے۔
عسيری نے ہانگ کانگ کے کھلاڑی کو راؤنڈ آف 16 میں اور تاجکستان کے حریف کو اگلے مرحلے میں شکست دی لیکن سیمی فائنل میں کازاخستانی کھلاڑی سے ہارنے کے بعد تھائی لینڈ کے کھلاڑی پر فتح حاصل کر کے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا ہے۔
فاتح کھلاڑیوں کو تمغے شہزادہ فہد بن جلوی بن عبدالعزیز بن مساعد نے عطا دیئے ہیں۔
آج جمعرات کو سعودی عرب کی ہینڈ بال ٹیم شام 7 بجے منامہ کے ام الحصم ہال میں کویت کے خلاف فائنل کھیلے گی جس میں ٹیم اپنی پہلی ایشیائی گیمز گولڈ میڈل جیتنے کی امید رکھتی ہے۔
سعودی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مالدیپ، اردن، ہانگ کانگ اور بحرین کو گروپ مرحلے میں اور چین کو سیمی فائنل میں شکست دی تھی۔
سعودی ای اسپورٹس ٹیم جس میں یزید باخشوین، ہشام القاضی اور صالح باخشوین شامل ہیں، نے "Rocket League" کے مقابلوں میں اردن، قازقستان، قرغزستان، امارات، عمان، بحرین، اور انڈونیشیا کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔
8 سعودی ٹیموں کی شرکت
آج جمعرات کو سعودی عرب کی 8 ٹیمیں مختلف مقابلوں میں حصہ لیں گی:
جوجيتسو میں الیاس بنجر اور عبدالرحمن فقیہ (69 کلوگرام) جبکہ شادن فطانی (57 کلوگرام) کھیلیں گے۔
تیراکی میں عماد الصبيانی اور فہد العويقلہ، 50 میٹر میں تیراکی کا مقابلہ کریں گے جبکہ علی العبد الوهاب اور خالد البلبيسي، 200میٹر بٹر فلائی کا مقابلہ کریں گے۔
ساحلی کشتی میں سعودی کھلاڑی جاسم السعود (60 کلوگرام)، احمد الکیادي (70 کلوگرام)، حامد مجرشی (80 کلوگرام) اور وليد المولد (90 کلوگرام) کھیلیں گے۔
خواتین جودو میں سعودی کھلاڑی بتول القنمبر بمقابلہ ویتنامی کھلاڑی کا ہوگا جبکہ لولوہ العلياني بمقابلہ قرغزستانی کھلاڑی (70 کلوگرام سے زائد) کا حتمی مقابلہ ہوگا۔
صحرائی برداشت کے کھیل میں بھی سعودی ٹیم کی آج شمولیت ہوگی جو انفرادی اور ٹیم ریس پر مشتمل ہوگی۔
ویٹ لفٹنگ میں احمد المهدي، 94 کلوگرام سے زائد کے زمرے میں مقابلہ کریں گے۔
سعودی نوجوانوں کی یہ کارکردگی ایشیائی سطح پر سعودی عرب کے بڑھتے ہوئے کھیلوں کے عزم اور شاندار ترقی کی عکاس ہے۔

شیئر: