Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اثراء ونٹر اور الخبر سیزن کا افتتاح، ڈرونز کا شاندار مظاہرہ

سعودی عرب کے الشرقیہ ریجن میں’کنگ عبدالعزیز سینٹر فار ورلڈ کلچر‘ (اثراء) نے موسم سرما اور الخبر سیزن کی افتتاحی تقریب میں ڈرون شو پیش کیا جسے دیکھنے کے لیے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
حدودِ شرقیہ میں اثراء ایک ثقافتی مرکز کے طور پر اپنی حیثیت کو مسلسل مستحکم کر رہا ہے جس میں مقامی اور بین الاقوامی دونوں طرح کے تجربات شامل ہیں۔
اگرچہ اثراء بلڈنگ میں داخلہ ہمیشہ مفت ہوتا ہے، اور دیگر ایونٹ میں شرکت پر بھی کوئی پیسہ خرچ نہیں ہوتا، لیکن کچھ پرفارمینسز اور جگہوں پر ٹکٹ خریدنا ضروری ہوتا ہے جو اثراء بلڈنگ پہنچ کر بآسانی دستیاب ہوں گے۔
اس سیزن میں نہ صرف گرم جوشی ہوگی بلکہ آرٹ، موسیقی اور لائیو پرفارمینسز بھی ہوں گی۔
اثراء میں آؤٹ ڈور مقامات میں موسیقی کا رنگا رنگ پروگرام ہوگا جس میں سعد کی پرفارمنس ہوگی، اور ’اروی سعودیہ‘ اور کورالا بینڈ کے ساتھ لائیو شوز بھی ہوں گے۔
آرٹ کے شوقین افراد 30 اکتوبر کو پہلی بار ہونے والی ایک نمائش کے افتتاح میں بھی شرکت کر سکیں گے جس میں 28 سعودی فنکار، 35 فن پاروں کے ساتھ ’گھر‘ کے موضوع کی تلاش پر پرفارمینس دیں گے۔

شیئر: