Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق چینی انٹیلی جنس چیف کو کرپشن پرعمر قید

بیجنگ... عدالت نے چین کے سابق انٹیلی جنس چیف کو رشوت ستانی اور کرپشن کیسز میں عمر قید کی سزا سنادی۔ 2015 سے زیر تفتیش تھے ۔چین کے شمال مشرقی صوبے لیانگ کی عدالت نے سابق انٹیلی جنس چیف کے اعتراف جرم کرنے اور کرپشن الزامات ثابت ہونے پر سزا سنائی۔ ماجیان عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل نہیں کرسکتے۔خیال رہے کہ چینی صدر انسداد کرپشن مہم کے تحت اب تک کئی اعلی حکام کو کرپشن میں ملوث ہونے کے باعث سزائیں ہوچکی ہیں۔سابق انٹیلی جنس چیف ماجیان چین کے نائب وزیر برائے قومی سلامتی تھے۔ ماجیان کے کیس کا تعلق چین کے مفرور اور جلاوطن بزنس مین گ ونگوئی سے ہے، جس نے کمیونسٹ پارٹی کے اعلی عہدیداران پر کرپشن الزامات کی پوری سیریز شائع کی تھی۔ سابق انٹیلی جنس چیف نے اپنے عہدے کا استعمال گ ونگوئی کی مدد کے لئے کیا تھا۔

شیئر: