Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر نہ بنانے پر اکھلیش کانگریس سے ناراض

 لکھنؤ۔۔۔ ایس پی کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ا کھلیش یادو کانگریس سے مدھیہ پردیش میں سماجوادی پارٹی کے ایم ایل اے کو وزیرنہ بنائے جانے پرناراض ہیں ۔ انہوں نے میڈیا کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ ہم نے پارلیمانی انتخابات میں کانگریس کو غیر مشروط حمایت دی ، لیکن کانگریس نے ہمارے رکن اسمبلی کو وزیر نہیں بنایا۔اکھیلش نے مزید کہا کہ اس طرح سے کانگریس نے یو پی میں ہمارا راستہ صاف کردیا ہے۔ اکھلیش کے رخ سے صاف ہو گیا ہے کہ کانگریس سپا-  بسپا اتحاد سے باہر ہو جائے گی۔ پہلے بھی یہی  قیاس لگائے جارہے تھے کہ کانگریس سپا-  بسپا اتحاد میں شامل نہ ہوں گے۔ بی ایس پی سپریمومایاوتی نے بھی اسی طرح اشارہ کیا۔آپ کو بتادیں کہ مدھیہ پردیش اسمبلی کے انتخابات میں کانگریس نے 214 نشستیں حاصل کی ہیں، بی ایس پی 2اور ایس پی نے ایک سیٹ حاصل کی ہے جس کے بعد ایس پی بی ایس پی نے اکثریت کیلئے ضروری نشستوں کو متحرک کرنے کیلئے کانگریس کو غیر مشروط حمایت دی تھی۔

شیئر: