Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چندرا بابو نے ساتواں وائٹ پیپر جاری کردیا

حیدرآباد۔۔۔ آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ این چندرابابونائیڈو نے ریاست میں انفرااسٹرکچر پر ساتواں وائٹ پیپرجاری کیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت کی مسلسل کوششوں کے نتیجہ میں بجلی کی کمی کے مسئلہ کو دور کیاگیا ۔انہوں نے کہاکہ بجلی کے شعبہ میں اصلاحات نے ریاست کوبجلی کی فاضل ریاست میں تبدیل کرنے میںمدد دی۔انہوں نے کہاکہ حکومت قابل تجدید توانائی کی سمت کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ تلگودیشم کے دور حکومت میں فی کس بجلی کی کھپت میں اضافہ ہوا ہے ۔انہوں نے ریاست میں ہوا بازی کے شعبہ میں کئے گئے کارناموں پراظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گناورم ایئرپور ٹ سے سنگاپور تک فلائٹس کی کافی طلب ہے۔انہوں نے کہاکہ ریاستی دارالحکومت کو بین الاقوامی شعبہ یعنی سنگاپور سے مربوط کیا گیا ہے۔
 

شیئر: