Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پبلک کنٹرول بورڈ

سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”البلاد“ کااداریہ نذر قارئین ہے
            پبلک کنٹرول بورڈ نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو سالانہ رپورٹ پیش کردی۔ یہ مالیاتی امور پر نظر ثانی کے نتائج اور مالیاتی غلطیوں کی اصلاح کے نمایاں نتائج پر مشتمل تھی۔
            پبلک کنٹرول بورڈ نے تمام سرکاری اداروں کے مالی معاملات کی سال بھر نگرانی کی۔ بورڈ نے سرکاری خزانے کو ایک مالی سال کے دوران 9ارب ریال واپس کرائے۔ یہ اس سے پہلے مالی سال کے دوران سرکاری خزانے میں جمع کرائی جانے والی رقم سے 4گنا زیاد ہ ہے۔ پبلک کنٹرول بورڈ نے 38ارب ریال کی وصولی کے مجموعی مطالبات پیش کئے۔ اس سے پہلے مالی سال کے دوران جو مطالبے کئے گئے تھے وہ اس کے مقابلے میں دو گنا کم تھے۔
            یہ نتائج پبلک کنٹرول بورڈ کی کارکردگی کو اجاگر کرنے کیلئے کافی ہیں۔ سعود ی قیادت نے ان نتائج پر پبلک کنٹرول بورڈ کے عہدیداروں او راہلکاروں کو شاباش دی۔اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ کنٹرول بورڈ نے وصولی کے عمل کو موثر بنایا۔ بورڈ کے سربرا ہ ڈاکٹر حسام ا لعنقری نے اطمینان دلایا کہ پبلک کنٹرول بورڈ میں پیشہ ورانہ کارکردگی بہتر ہوئی ہے۔ کنٹرول بورڈ نے اپنے اہلکاروں کےلئے تر بیتی پروگرام کا ہدف مکمل کرلیا۔ اسکی بدولت کنٹرول اسکیمیں موثر شکل میں پوری ہوسکیں گی۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
                                

شیئر: