ترقی کا کارواں بلا توقف جاری
سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”الریاض“ کا اداریہ نذرقارئین ہے
قیام کی تاریخ سے لیکر تاحال سعودی عرب میں تعمیر و ترقی اور تجدید کے کاررواں کا پہیہ بلا توقف حرکت میں ہے۔ یہ ایسی مسلمہ حقیقت ہے جس کا انکار کسی بھی سعودی شہری یا مقیم غیر ملکی یا باہر سے سعودی عرب کے منظر نامے پر نظر رکھنے والے کیلئے ممکن نہیں۔
خارجی دنیا کے تمام تر حالات ، سیاسی، اقتصادی، سماجی اور ثقافتی چیلنجوں کے باوجود سعود ی عرب اپنے اداروں کو جدید خطوط پر استوار کرنے ، پورے علاقے میں اپنی حیثیت مضبوط بنانے اور بین الاقوامی سطح پر اپنا اثر و نفوذ برقرار رکھنے کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔ بعض اوقات سعودی عرب مستقبل کی تبدیلیوں کی باگ ڈور بھی اپنے ہاتھ میں رکھتا ہے۔ اسکی بدولت مختلف شکل و صورت کے بحرانوں کو قابو کرنے اور ساحل نجات تک آسانی سے پہنچنے کا ریکارڈ بنائے ہوئے ہے۔
سعودی عرب نے سرکاری اداروں کے ڈھانچوں کی تنظیم نو کا بیڑا بھی اٹھایا ہوا ہے۔ سعودی قیادت جدید دور کے تقاضوں کی ہمرکابی کیلئے سرکاری اداروں کو موثر بنانے اور شہریوں کو پیش کی جانے والی خدمات اور کارکردگی کو اچھا کرنے کی مہم بھی چلائے ہوئے ہے۔
سعودی قیادت چاہتی ہے کہ عوام کا حال و مستقبل تسلی بخش ہو۔ اسکے لئے وہ دن رات کوشاں ہے۔ دوسری جانب سعدی عوام اپنی قیادت کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے پروگراموں ، منصوبوں اور اسکیموں کے نفاذ میں اپنا کردار بڑھ چڑھ کر ادا کررہے ہیں۔ یہ پہلو اطمینان بخش ہے۔ اس سے یہ امید یقین کے درجے میں داخل ہوچکی ہے کہ سعودی عرب میں خیر وبرکت کا جہاز صحیح راستے پر گامزن ہے او رہر جانب سے آنے والی طوفانی موجوں کا مقابلہ جم کر کرسکے گا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭