Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناسا کے خلائی جہاز کا زمین سے رابطہ،کامیاب سفرکی تصدیق

میڈرڈ ۔۔۔امریکی خلائی ایجنسی ناسا کے خلائی جہاز’’ نیو ہورائزن‘‘ نے پلوٹو کے نزدیک سیارچے الٹیما ٹولی سے زمین کے ساتھ رابطہ کر کے اپنے کامیاب سفر کی تصدیق کر دی ۔ یہ سیارہ زمین سے ساڑھے6 ارب کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور اگر نیا افق اس کے پاس سے گزرا تو یہ نظامِ شمسی کا سب سے دور سیارہ یا سیارچہ ہو گا جس تک انسان کا بنایا ہوا کوئی خلائی جہاز پہنچنے میں کامیاب ہو گا۔یہ فاصلہ اتنا دور ہے کہ وہاں سے زمین تک سگنل پہنچنے میں 6 گھنٹے8 منٹ کا وقت لگا۔ واضح رہے کہ الٹیما ٹولی پلوٹو سے بھی مزید ڈیڑھ ارب کلو میٹر دور واقع ہے۔نیو ہورائزن نے الٹیما کے مدار کے دوران اپنے کمپیوٹر میں سائنسی ڈیٹا اور تصاویر اکھٹی کی ہیںجنھیں وہ آنیوالے مہینوں میں یہاں بھیجے گا۔اس خلائی جہاز سے موصول ہونے والا ریڈیو پیغام اسپین کے شہر میڈرڈ میں نصب ناسا کے ایک بڑے اینٹینا نے وصول کیا۔اس ابتدائی سگنل سے زمین پر موجود نگرانی کرنے والے سائنسدانوں کو اندازہ ہوگا کہ ’’نیو ہورائزن‘‘کی کارکردگی کیسی رہی ۔

شیئر: