Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک خواتین کا الجبیل میں رنگا رنگ پروگرام

ایمن خالد او رایمن کاشف کی تقاریر، نیٹ ورکنگ کی اہمیت پر حفصہ احمد کا لیکچر
الاحساء( ثناءبشیر ) منطقہ شرقیہ کی تنظیم مڈل ایسٹ انفلوینسر نے الجبیل میں رنگا رنگ پروگرام کا انعقاد کیا جس میں ورکنگ لیڈیز کی ناصرف بڑی تعداد شریک ہوئی بلکہ تقریب میں شامل مختلف کھیلوں میں بھی بھرپور حصہ لیا اس موقع پر تقریب کی آرگنائزر ایمن خالد اور ایمن کاشف کا کہنا تھا اس تقریب کا مقصد ورکنگ لیڈیز کو تفریح مہیا کرنا ہے تاکہ وہ کام کے دوران پیدا ہونے والی ذہنی اور جسمانی تھکاوٹ سے چھٹکارا حاصل کر سکیں ویسے بھی انسانی زندگی میں اس طرح کے تفریحی پروگرام سے انسان تازہ دم ہو جاتا ہے۔ حفصہ احمد نے خواتین کو نیٹ ورکنگ کی اہمیت پر لیکچر دیا جبکہ پروگرام میں انتظامی امور کو سرانجام دینے پر سحرش یاسر، کہکشاں شرجیل کی کاوش کو سراہا گیا تقریب میں شریک خواتین نے مختلف تفریحی کھیلوں میں حصہ لیا اور انعامات بھی حاصل کیے جس پر خواتین نے کہاکہ ایسے تفریحی پروگرام سے مل بیٹھنے کا موقع ملتا ہے اور ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہونے کا موقعہ بھی ملتا ہے۔

شیئر: