Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امیر سلطان اسٹریٹ جدہ کے تجارتی مرکز میں آتشزدگی

جدہ ۔۔۔ شمالی جدہ کے التاریخ چوراہے کے جنوب میں الامیر سلطان اسٹریٹ پر اتوار کو بڑے تجارتی مرکز میں آگ لگنے پر 29افراد متاثر ہوئے۔ ان میں سے 4کو اسپتال منتقل کرنا پڑا جبکہ 25کو جائے وقوعہ پر ہی طبی امداد مہیا کرکے فارغ کردیا گیا۔ مکہ مکرمہ میں شہری دفاع کے ترجمان کرنل سعید سرحان نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ اسپتال میں داخل چاروں افراد خطرے سے باہر ہیں۔ متاثرین کا تعلق مختلف ممالک سے ہے، سعودی بھی شامل ہیں۔ آگ 6منزلہ عمارت میں لگی جہاں 497افراد موجود تھے۔ کار پارکنگ کے تہہ خانے میں آگ کا شعلہ بھڑکا تھا اور بالائی منزلوں تک برقی کیبل نے آگ پکڑ لی تھی جس سے دھویں کے کثیف بادل عمارت کے تمام دالانوں میں اوپر نظر آنے لگے۔ مکینوں نے عمارت سے نکلنے کیلئے ایمرجنسی زینوں کا استعمال کیا۔ 62افراد کو عمارت سے نکالا گیا۔ زیادہ تر چوتھی منزل پر تھے۔ 12ٹیموں نے آگ بجھانے اور امدادی کارروائی میں حصہ لیا۔

شیئر: