Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت:2018ءکے دوران روزانہ 23شادیاں اور13طلاقیں ہوئیں

کویت: کویت میں گزشتہ سال کے دوران8459کویتی نوجوانوں کی ہم وطن لڑکیوں سے شادیاں ہوئیں جبکہ شہریوں میں طلاق کی شرح 4840رہی۔ اعداد وشمار کے مطابق کویت میں روزانہ 23شادیاں اور13طلاقیں واقع ہوتی ہیں۔ کویتی وزارت انصاف کے تحت شماریات کے ادارے نے کہا ہے کہ 2018ءکے دوران1391کویتی شہریوں نے دیگر ملکوں سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں سے نکاح کیاجبکہ طلاق کی شرح 783رہی۔
  • کویت کی تازہ ترین خبروں کے لئے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
 اسی طرح کویتی شہریوں نے غیر متعین شہریت کی حامل لڑکیوں سے شادی کرنے والوں کی تعداد357 اور طلاقیں142رہیں۔ اس کے بالمقابل 522کویتی لڑکیوں نے دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں سے شادیاں کیں جبکہ طلاقوں کی شرح 469 رہی۔ کویت میں مقیم غیر ملکیوں میں شادیوں کی شرح 2726رہی جبکہ طلاق کی شرح 1301رہی۔ 
 

شیئر: