Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈوپ ٹیسٹ :امریکی معمرسائیکلسٹ سے ورلڈ ریکارڈ واپس

  
لاس اینجلس :امریکہ کے ماسٹرز ٹریک نیشنل چیمپیئن شپ میں 90 سے 94 سال کی عمر کے سائیکلسٹوں کے مقابلوں میں عالمی ریکارڈ بنانے والے 90 سالہ سائیکلسٹ کارل گروف سے مثبت ڈوپنگ ٹیسٹ کے بعد ریکارڈ واپس لے لیا گیا۔کارل گروف نے گزشتہ برس جولائی میں امریکی ماسٹرز ٹریک نیشنل چیمپیئن شپ میں ورلڈ ریکارڈ بنایا تھا۔امریکی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کا کہنا تھا کہ معمر سائیکلسٹ سے مثبت ڈوپنگ ٹیسٹ کے باعث ٹائٹل واپس لے لیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ معمر سائیکلسٹ کے مثبت ٹیسٹ کی وجہ ریس سے قبل ملاوٹ شدہ گوشت کھانا تھی۔اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے کہا کہ کارل گروف نے اس کے علاوہ دیگر ملاوٹ شدہ چیزیں بھی کھائیں اور خود اعتراف بھی کیا کہ انہوں نے اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ اسی مقابلے میں لئے گئے پیشاب کے نمونوں میں ملاوٹ شدہ گوشت کے علاوہ ممنوعہ اشیا ءکے استعمال کا بھی انکشاف ہوا ۔ 2012ء میں اسپین کے مشہورسابق سائیکلسٹ البرٹو کونٹاڈور کو 2010 کے ٹوردی فرانس میں ملاوٹ شدہ اشیاء کے استعمال پر 2 سالہ پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا اور پہلی مرتبہ ملاوٹ شدہ اشیا ءکے استعمال کا انکشاف ہوا تھا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: