Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند:ڈاکخانوں میں موجود 9395کروڑ روپوں کا کوئی وارث نہیں

نئی دہلی۔۔۔ملک بھر میں واقع مختلف ڈاکخانوں کے بچت کھاتوں میں جمع 9395کروڑ روپوں کا کوئی وارث نہیں ۔2429کروڑ روپے ’’کسان وکاس پتر‘‘ کے لاوارث پڑے ہیں۔ اس کے علاوہ ماہانہ آمدنی اسکیم میں 2056کروڑ روپے لاوارث پڑے ہیں۔ اسی طرح این ایس سی میں بھی 1888کروڑ روپے کا کوئی دعویدار نہیں۔سب سے اہم بات یہ ہے کہ لاوارث پڑی تقریباً نصف رقم مغربی بنگال، دہلی، پنجاب اور اتر پردیش کے ڈاکخانوں میں جمع ہیں۔ بھارتیہ جیون بیما نگم (ایل آئی سی ) کے کھاتوں میں بھی خطیر رقم موجود ہے جس کا کوئی وارث نہیں۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ڈاکخانوں میں 31مارچ 2018تک 15166.47کروڑ روپے تھے۔کمپنیوں کی فہرست میں جیون بیما نگم سرفہرست ہے جس کے پاس 10509کروڑ روپے لاوارث جمع ہیں جبکہ نجی کمپنیوں کے پاس اس قسم کی رقم 4657.45کروڑ روپے ہے۔
مزید پڑھیں:-  - - - -  - -9ماہ کا بچہ اغوا کرنیوالی خاتون گرفتار

شیئر: