Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب اسپتالوں میں فارماسسٹ بھی مریضوں کا علاج کرینگے، وزیر صحت

لکھنؤ۔۔۔۔یوپی کے وزیر صحت سدھارتھ ناتھ سنگھ نے کہا کہ  ڈاکٹروں کی قلت اور مریضوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر اب اسپتالوں میں فارما سسٹ بھی سردی، بخار، بدن درد،زکام وغیرہ جیسی بیماریوں کا علاج اپنی سطح پرکرنے اور دوا تجویز کرنے کے اہل ہونگے۔مریضوں کی حالت تشویشناک ہونے کی صورت میں ڈاکٹروں سے رجوع کرنے کا مشورہ دینگے۔ وزیر صحت نے کہا کہ جلد ہی ایک پالیسی وضع کی جائیگی جس کے بعد فارماسسٹ نہ صرف دوائیں مریضوں کو دینگے بلکہ ابتدائی علاج بھی کرینگے۔ریاست میں اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی قلت کی وجہ سے مریضوں کا بوجھ بڑھتا جارہا ہے۔اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے یہ فیصلہ کیا جارہا ہے کہ اوپی ڈی میں آنے والے مریضوں کی مکمل اسکریننگ فارما سسٹ کرینگے۔ سدھارتھ نے کہا کہ پیرا میڈیکل اسٹاف کو تربیت دی جائیگی اس کے بعد انہیں علاج و معالجہ کا لائسنس جاری کیا جائیگا۔وزیر صحت نے واضح کیا کہ اس سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں اور اس پر جلد عملدرآمد شروع کردیا جائیگا۔
مزید پڑھیں:- - - - -  -شدید سردی اور دھند میں رات کا سفر نہ کیا جائے، یوپی ٹرانسپورٹ کا انتباہ

شیئر: