Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راجیہ سبھا کی کارروائی میں ایک دن کی توسیع سے اپوزیشن ناراض، ایوان میں ہنگامہ

    نئی دہلی۔۔۔عام طبقے کے اقتصادی طور پر کمزور لوگوں کو 10 فیصد ریزرویشن دینے کا تاریخی و آئینی ترمیمی بل منگل کو 3 کے مقابلے 323 ووٹوں سے لوک سبھا کی منظوری مل گئی۔ آج بدھ کو اس کے راجیہ سبھا میں پیش ہونے کا امکان ہے جہاں ایوان کے اجلاس میں ایک دن اور بڑھا دیا گیا۔راجیہ سبھا کی کارروائی شروع ہوتے ہی ٹی ایم سی کے ارکان پارلیمنٹ نے مخالفت شروع کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ بغیر کسی نوٹس کے راجیہ سبھا کی کارروائی میں کیسے توسیع کی جا سکتی ہے؟ دریں اثنا کانگریس کے رکن پارلیمنٹ آنند شرما نے بھی اس توسیع پر سوال اٹھایا۔انہوں نے راجیہ سبھا میںخطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن سے بحث کئے بغیر راجیہ سبھا کی کارروائی میں توسیع کرنادرست نہیں۔ صورتحال یہ ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بات چیت بند ہوگئی ہے ۔ایسے عالم میں اگر ایوان صحیح ڈھنگ سے نہ چلے تواس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن پارٹیوں نے اپنے تمام ارکان سے آج راجیہ سبھا میں حاضر رہنے کیلئے کہا۔ حکومت راجیہ سبھا میں اکثریت میں نہیں۔ لوک سبھا میں تقریبا ًتمام جماعتوں نے اس کے حق میں ووٹ ڈالے لیکن راجیہ سبھا میں اپوزیشن پارٹیاں اس پر سخت رخ اپنا سکتی ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - - -آگرہ ایکسپریس وے پر سڑک حادثہ، 3ہلاک

شیئر: