Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی لڑکیوں کو بغاوت پر اکسانا؟

ریاض ۔۔۔ انسانی حقوق کی قومی انجمن کے سربراہ ڈاکٹر مفلح القحطانی نے کہا ہے کہ منحرف سعودی لڑکیوں کو وطن سے نکلنے کی ترغیب اور انہیں اپنے یہاں پناہ دینے کے محرکات سیاسی ہیں انسانی نہیں۔ اُن کی انسانیت نوازی اس وقت کہاں چلی جاتی ہے جب سمندر میں لوگ مررہے ہوتے ہیں اور یہ انہیںپوچھتے تک نہیں۔خاندانی اقدار کی باغی بعض سعودی لڑکیوں کی اس انداز سے سرپرستی بہت بڑا سوالیہ نشان ہے ۔ بعض ممالک اور کئی بین الاقوامی تنظیمیں اس سلسلے میں انسانی جذبات کے تحت نہیں بلکہ سیاسی محرکات کے تحت سرگرم ہیں۔انہوں نے توجہ دلائی کہ سعودی عرب میں اذیت رسانی کے مخالف قوانین موجود ہیں ۔کوئی شخص بھی وہ والدین ہی کیوں نہ ہوں اگر خاندانی تشدد کے مرتکب ہوتے ہیں تو انہیں باقاعدہ سزا دی جاتی ہے۔ اس کےلئے انہیں صرف مخصوص نمبروں پررابطہ کرنا ہوتا ہے۔ ایسے عالم میں اہل خانہ سے بغاوت کی ترغیب دینا اور انہیں سیاسی پناہ کے عنوان سے تحفظ فراہم کرنا سیاست ہے اور کچھ نہیں۔
 

شیئر: