Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یو گی حکومت کے وزیر راج بھر نےبی جے پی کو دیا 100 دن کا الٹی میٹم

لکھنؤ۔۔۔اتر پردیش کی یوگی حکومت میں وزیر اوم پرکاش راج بھر نے این ڈی اے میں شامل چھوٹی پارٹیوں کو توجہ نہ دیئے جانے پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بی جے پی کو 100 دن کا الٹی میٹم دیدیاجس میں سے 12 دن گزر چکے ہیں۔ وہ مزید کہتے ہیں کہ اگر اس دوران ہماری باتیں نہیں سنی گئیں تو پھر این ڈی اے سے علیحدہ ہو کر اتر پردیش کی سبھی 80 سیٹوں پر انتخابات لڑیںگے۔راج بھر نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ ’’فی الحال ہم بی جے پی کے ساتھ ہیںلیکن اس کے لیے انھیں چاہیے کہ وہ ہماری باتوں پر توجہ دیں۔راج بھر نے کہا کہ اگر وہ ہمیں ساتھ نہیں رکھنا چاہتے تو ہم زبردستی ان کے ساتھ نہیں رہیں گے۔ اوم پرکاش کا کہنا ہے کہ بی جے پی حکومت پسماندہ طبقات کے مسائل پرکوئی توجہ نہیں دے رہی۔وہ صرف تقسیم کرنے والی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -ٹرین میں سوار ہونے کیلئے 20 منٹ پہلے اسٹیشن پہنچنا ہوگا؟

شیئر: