Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گرتے بالوں کی روک تھام آپ کے ہاتھ میں

لمبے خوبصورت بال ہر شخص کی خواہش ہوتے ہیں تاہم چند ہی ایسے خوش نصیب ہوتے ہیں  جنکے بال گھنے اور مضبوط ہوں   ورنہ اکثریت افراد بالوں کے گرنے کی شکایت کرتے نظر آتے ہیں .  مردوں میں بالوں کا گرنا ااور گنج پن شخصیت اور اعتماد کو متاثر کرتا ہے تاہم خواتین  کے لیے  یہ زیادہ پریشانی کاسبب بنتا ہے اور شخصیت کے ساتھ ساتھ حسن کو بھی متاثر کرتا ہے .  گرتےبالوں کی وجوہات میں جسم میں غذائیت کی کمی ، ہارمونز  کا عدم توازن ، تھائیرائیڈ کے مسائل ، اسٹریس ،ہیئر اسٹائلنگ پراڈکٹس کا بے حد استعمال  ،   بڑھتی عمر ، جینیات  اور بالوں کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونا شامل ہیں .
بالوں کی نشونما اور انہیں گرنےسےروکنے کے لیے قدرتی نسخوں کی استعمال ہر طرح کے سائیڈ افیکٹس سے بھی محفوظ ہے اور جیب پر بھی بھاری نہیں پڑتا .  ایلوویرا گرتے بالوں سمیت بالوں کے دیگرمسائل کے خلاف بہترین قدرتی حل ہے .  یہ سرکی جلد کے مساموں کی صفائی کرکے جلد کا پی ایچ لیول متناسب بناتا ہے جو بالوں کی نشونما کے لیے بہت ضروری ہے .  اس میں موجود پروٹیولائیٹک اینزائمز  جلد کے مردہ خلیات کو اسکالپ  پر سے صاف کرکے ہیئر فولیکلز  کو بند ہونے سے محفوظ رکھتے ہیں .یہی نہیں بلکہ اس میں شامل وٹامن  اے ، سی اور ای  صحت مند اور چمکدار بالوں کی نشونما میں مدددیتے ہیں . 
آملہ گرتے بالوں کی روک تھام کےلیے ایک اور بہترین حل ہے .  یہ ہیئر فولیکلز کو مضبوط بنا کر  بالوں کی نشونما میں اضافہ کرتا ہے .  اس میں موجود وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس بالوں کو ٹوٹنے اور دو مونہہ ہونے سے بچاتے ہیں .  وٹامن سی کولیجن کےبننے میں بھی مدد دیتا ہے جو  خون میں آئرن کو جذب کروا کر  بالوں کو صحت مند بناتے ہیں . 
ناریل بالوں کے لیے بے حد فائدہ مند ہے  . یہ نہ صرف بالوں کوبڑھنے میں مدد دیتا ہے بلکہ انہیں کنڈشنر بھی کرتا ہے .  اس میں شامل فیٹی ایسڈز بالوں کی جڑوں میں جذب ہوکر   بالوں میں پروٹین کو محفوظ بناتے ہیں .  اس میں منرلز اور پروٹین بھی شامل ہوتے ہیں  جو بالوں کو ٹوٹنے سے بچاتے ہیں . 
سر کی جلدکا مساج  بھی بالوں کی بڑھوتری کےلیے بہت اہمیت کاحامل ہے .  اپنے روز مرہ کے استعمال کے تیل میں  روزمیری ایسینشیل آئل شامل کرکے  بالوں کو کمزور اور روکھا ہونے سے بچایا جا سکتا ہے .  اس کی اینٹی آکسیڈنٹس خصوصیات  بالوں کی نشونما میں اضافہ  ، گرتے بالوں کی روک تھام اور  خشکی سے بچاؤمیں مدد دیتی ہیں . 
 

شیئر: