Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی آسڑیلیا میں خشک سالی ، 10لاکھ مچھلیوں کی موت

سڈنی۔۔۔ مشرقی آسڑیلیا میں گرمی اورخشک سالی سے دریائے میورے اور ڈارلنگ میں 10لاکھ مچھلیاں مر گئی۔دریاﺅں کے کنارے مردہ مچھلیوں سے بھر گئے۔ دریائے میورے اور ڈارلنگ مشرقی آسڑیلیا کے آبی وسائل کا مرکزی ذرائع ہیں تاہم خشک سالی کے باعث دریاﺅں کی سطح آب آبی حیات کی زندگی کے لئے نامناسب ہونے اور شدید گرمی سے ہزاروں مچھلیاں روز جان دے رہی ہیں ۔مقامی انتظامیہ کے مطابق اب تک 10 لاکھ مچھلیاں مر چکی ہیں جن کو روز دریاﺅں کے کناروں سے اٹھایا جا رہا ہے۔ نیو ساﺅتھ ویلز کی ریاستی حکومت نے خبردار کیا ہے رواں ہفتے درجہ حرارت مزید بڑھنے کے امکانات ہیں جس سے صورتحال پہلے سے بھی زیادہ خراب ہو سکتی ہے۔ دریاﺅں کا پانی کم ہونے سے کائی ختم ہو رہی ہے اور اس سے مچھلیوں کے لئے آکسیجن کی دستیابی کی کمی ہو رہی ہے۔دریاﺅں میں مچھلیوں کی اس قدر تعداد میں مر جانا قومی معاملہ بن چکا ہے جس پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے سخت افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مناظر کو دلخراش قرار دیا ہے۔
 

شیئر: