Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سبریمالہ مندر میں داخل ہونیوالی دُرگا پر ساس کا حملہ، اسپتال میں داخل

تریویندرم۔۔۔۔۔۔2جنوری کو سبریمالہ مندر میں داخل ہو کر تاریخ رقم کرنے والی کنک دُرگا پر ان کی ساس نے حملہ کردیا جس سے ان کے سر پر گہرے زخم آئے،کنک کوملاپورم ضلع کےاسپتال میں داخل کرادیا گیا۔بتایا جارہا ہے کہ کنک پر جس وقت حملہ کیا گیا اس وقت ان کے گھر کے باہر 8پولیس اہلکارتعینات تھے ۔کنک پر حملہ گھر کے اندر ہوا جس کی وجہ سے وہاں موجودپولیس اہلکار اسے بچانے میں ناکام رہے۔واضح ہو کہ سبریمالا مندر میں 10سے50سال کی عمر کی خواتین کے داخلے پر پابندی کوسپریم کورٹ نے ختم کر دیا۔ سرکاری ملازم کنک دُرگا نے جب 2 جنوری کو لیکچرر بندو کے ساتھ سبریمالہ مندر میں داخل ہوکر تاریخ رقم کی تو اس کے خلاف مختلف ہندوتنظیموں نے احتجاجی مظاہرے کئے  اور کنک دُرگا کے ساتھ بندو کو بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں دینا شروع کردیں جس کی وجہ سے دونوں پولیس کی حفاظت  میں تھیں۔14جنوری کوجب کنگ گھر پہنچی تو ساس نے گھر میں داخل ہونے سے منع کردیا اور حملہ کرکے زخمی کردیا۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے ساس کیخلاف کارروائی شرو ع دی۔
مزید پڑھیں:- - - -  -رائے پورایئرپورٹ پربگھیل نے گلاب پیش کرکے وزیر اعظم کااستقبال کیا

شیئر: