Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیروبی حملہ ،چاروں دہشت گرد مارے گئے

نیروبی ...کینیا کے دارالحکومت نیروبی کے لگژری ہوٹل پر دہشت گرد حملے میں مرنیوالے21 ہوگئے۔ ایک امریکی شامل ہے۔ کئی گھنٹے تک جاری فائرنگ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقہ کلیئر کرانے کا دعویٰ کیا ہے۔چاروں حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیا۔ ہوٹل میں پھنسے 700افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں امریکی شہری کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے ۔نیروبی کے ویسٹ لینڈز علاقے میں واقع ہوٹل پر حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان کئی گھنٹے تک فائرنگ کا سلسلہ جاری ر۔ شہر کے اس حصے میں نہ صرف ہوٹل بلکہ کئی دفاتر بھی موجود ہیں۔اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں نے پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کو بموں سے نشانہ بنایا پھر ہوٹل کی لابی میں خودکش دھما کہ ہوا۔ ایک عینی شاہد نے بتایا فائرنگ اور دھماکے کی آوازیں سنیں ۔ہوٹل میں بھگدڑ مچ گئی ، لوگو ں کو ہاتھ اوپر اٹھائے جان بچانے کے لئے بھاگتے دیکھا ۔ کینیا کے حکام نے کہا ہے کہ صورتحال کنٹرول میں اور ملک محفوظ ہے ۔ دہشت گردی کے ذریعے ہمیں شکست نہیں دی جا سکتی۔ واضح رہے کہ دہشت گرد تنظیم الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ 

شیئر: