Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میڈیکل یونیورسٹی میں ایم ڈی ایس طالب علم سمیت 31بی ڈی ایس طلبہ کا داخلہ مسترد

جبل پور۔۔۔  مدھیہ پردیش میڈیکل سائنس یونیورسٹی جبل پور نے ڈینٹل کونسلنگ آف انڈیا(ڈی سی آئی)کی شکایت پر مختلف پرائیویٹ ڈینٹل کالجز میں زیر تعلیم 31بی ڈی ایس اور ایک ایم ڈی ایس طالب علم کا داخلہ مسترد کردیا۔مدھیہ پردیش میڈیکل سائنس یونیورسٹی جبل پور کے وائس چانسلر آر کے شرما نے گزشتہ روز بتایا کہ جن طلبہ کے داخلے رد ہوئے ہیں وہ نیٹ امتحان میں شامل ہوئے تھے لیکن سیٹ الاٹمنٹ کیلئے منعقدہ کونسلنگ میں شرکت نہیں کی تھی۔
مزید پڑھیں:- - - - -سبسڈی ختم ہونے سے حج کے اخراجات میں کمی آئی ، وزیر اقلیتی امور

شیئر: