Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعظم نے نوجوانوں کو سبز باغ دکھائے، بے روزگاری انتہا کو پہنچ گئی، تیجسوی یاد

پٹنہ۔۔۔ بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور آرجے ڈی رہنما تیجسوی یادو نے پٹنہ میں چوپال لگائی جہاں لوگوں کے سوالات کے جواب دیئے۔ اس دوران انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی پر وعدہ خلافی کا الزام بھی عائد کیا۔انہوں نے کہا کہ مودی جی ہر سال2کروڑ نوجوانوں کوملازمت کا سبز باغ دکھاکر حکومت میں آئے تھے لیکن ساڑھے 4سال گزر جانے کے بعد بھی نوجوانوں کو روزگار نہیں مل رہا۔ ریاست میں بے روزگاری انتہا کو پہنچ گئی۔تیجسوی یادو نے نریندر مودی کوہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے اسمبلی انتخابات سے قبل بہار کو خصوصی پیکیج دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن اب تک  ایک پیسہ بھی نہیں ملا۔ نسل پرستی پر مبنی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آر جے ڈی کبھی نسل پرستی کی حامی نہیں رہی۔ ذاتیات پر مبنی نظام آر جے ڈی نے نہیں بنایا۔ یہ آر ایس ایس سے پوچھئے کہ کیوں ایک ہی برادری کے لوگ وہاں سربراہ بنتے  ہیں۔ ایک سوال پر انھوں نے کہاکہ بہار میں نقل مکانی کے مسائل سے نمٹنے کے لیے روزگار کے وسائل میں اضافہ اور تعلیمی نظام درست کرنا نہایت ضروری ہے۔ بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے تیجسوی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار مرکز اور ریاست میں ایک ہی اتحاد کی حکومت کو’ ’ڈبل انجن کی حکومت‘‘ بتاتے ہیں پھر بھی بہار میں ترقیاتی کام ٹھپ پڑے ہیں۔ بہار میں جرائم کے بڑھتے واقعات پر نتیش حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں قانون اور صحت نظام بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں:- -  - --آلوک ورما کے بعدسی بی آئی ڈائریکٹر استھانہ سمیت 3 افسران برطرف

شیئر: